جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

روس میں زیر حراست اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ناوالنی کے وکلا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ الیکسی ناوالنی کو ولادیمیر علاقے کی جیل سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی اب الیکسی ناوالنی کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

روس میں گذشتہ سال اپوزیشن لیڈر الیکسی کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی اور بیرون ملک سے علاج کرا کر واپس آنے پر الیکسی ناوالنی کو جنوری میں حکومت نے گرفتار کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.