روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ انڈونیشیا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انڈونیشی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یوکرین پر حملے کے تناظر میں صدر پیوٹن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینے کیلئے انڈونیشی صدر پر مغربی ملکوں کا دباؤ تھا۔
انڈونیشی صدر جوکو ودودو نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یوکرینی صدر نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی حامی بھری ہے۔
واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں نومبر میں ہوگی۔
Comments are closed.