بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس، یوکرین کشیدگی: امریکی وزیر دفاع کا روسی ہم منصب سے رابطہ

روس اور یوکرین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے روسی ہم منصب سے یوکرین اور کریمیا کے نزدیک روسی افواج کے اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں وزرا دفاع کے درمیان سیکیورٹی مسائل پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر بائیڈن کا بھی آج روسی صدر پیوٹن سے رابطہ متوقع ہے۔

دوسری جانب روس یوکرین کشیدگی پر سوئیڈن نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے باعث سوئیڈش شہریوں کو یوکرین چھوڑ دینا چاہیے۔

سوئیڈش سفارتخانے کے مطابق یوکرین میں 200 سے 300 سوئیڈش شہری موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.