جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روز مرہ کی چیزوں کے استعمال سے پینٹر کا حیرت انگیز شاہکار

فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کےلیے آلات کی کمی نہیں، ایک فنکار اپنے پاس موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے شاہکار تخلیق کردیتا ہے جسے دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایلکس نامی خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے اختراعی فن کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں۔ 

یہی نہیں بلکہ وہ اپنی پینٹنگ کو برش کی مدد سے نہیں بلکہ گھر میں استعمال ہونے والی اشیا جیسے پونچھا، بیلن، چھلنی، چپل، وغیرہ کے ذریعے پینٹنگ ترتیب دے رہی ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے جیسے وہ رنگوں کو کینوس پر بکھیرتی ہیں ویسے ویسے شیر کے چہرے کی غیر معمولی تصویر سامنے آجاتی ہے۔ 

پوچھے ے نقوش سے لے کر باریک بینی سے تیار کیے گئے شاہکار تک کا غیر متوقع سفر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.