بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روزگار پہلے ہی مسئلہ ہے، نئے ملازمین بھرتی نہ کیے جائیں، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ روزگار کا پہلے ہی مسئلہ ہے، نئے ملازمین بھرتی کرنےکی بجائے پرانے تربیت یافتہ ملازمین کے تجربے سے ہی استفادہ کیا جانا چاہئے۔

چودھری پرویزالہٰی سے محکمہ زراعت واٹر مینجمنٹ وِنگ کے پروجیکٹ ملازمین کے وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ محکمہ زراعت واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں کو جنوبی پنجاب کی ترقی دیکھنے کی پیشکش کردی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب راولپنڈی میں ڈینگی آیا تو پرانے ملازمین کو فارغ کرکے نئے افراد بھرتی کئےگئے، جن میں تجربے کی کمی تھی، اس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.