جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

روحیل نذیر پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان شاہینز آسٹریلیا میں ہونے والے 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 30 جولائی سے شروع ہو گا۔

پی سی بی نے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو آسٹریلیا میں ہونے والی ہائی اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا ہے۔

اس ایونٹ میں پاکستان شاہینز کے علاوہ این ٹی سی سائیڈ، این ٹی اسٹرائیک،آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری کامیٹس، میلبرن اسٹارز، میلبرن رینیگیڈز اور پاپوا نیو گنی (پی این جی) کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ میں روحیل نذیر (کپتان)، عالیان محمود، علی اسفند، عامر حسن، عرفات منہاس، اَذان اویس، باسط علی، فیصل اکرم، محمد عمران، عرفان خان نیازی، سجاد علی، شامل حسین، شاویز عرفان، سید ذیشان ضمیر اور وہاج ریاض شامل ہیں۔

30 جولائی-بمقابلہ NT اسٹرائیک (T20)

31 جولائی-بمقابلہ ACT کامیٹس (T20)

1 اگست-بمقابلہ میلبرن رینیگیڈز (T20)

2 اگست-بمقابلہ میلبرن اسٹارز (T20)

4 اگست-بمقابلہ PNG (T20)

6 اگست-فائنل

8 اگست-بمقابلہ PNG (50 اوورز)

9 اگست-بمقابلہ NT اسٹرائیک (50 اوورز)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.