جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روبو ڈوگ ہاؤنڈ تیز ترین روبوٹ اسپرنٹر بن گیا

جنوبی کوریا میں تیار کیے گئے روبو ڈوگ ہاؤنڈ نے اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ چار ٹانگوں والا تیز ترین روبوٹ اسپرنٹر بن گیا۔ 

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے انجینیئر نے ہاؤنڈ نامی کتے جیسا یہ روبوٹ ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈ ڈیزائن لیبارٹری میں ڈیولپ کیا ہے اور یہ ڈائجون میں قائم کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا حصہ ہے۔

ہاؤنڈ 328 فٹ کی دوڑ صرف 19.87 سیکنڈ میں طے کرکے دنیا میں چار ٹانگوں والے تیز ترین روبوٹ بن گیا۔ 

اسکا یہ کارنامہ سرکاری طور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں تسلیم کیا گیا اور ہاؤنڈ کو چار ٹانگوں والا 100 میٹر کا تیز ترین روبوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.