بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

روبوٹ بھی کام کرتے کرتے تھک کر گر گیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک روبوٹ کو کام کرتے کرتے تھک کر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ روبوٹ چونکہ مشین ہے اس لیے روبوٹس کا تھکنا ناممکن سی بات ہے مگر انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو نے یہ تصور غلط قرار دے دیا ہے۔

اس فاسٹ فارورڈڈ (تیزی سے چلتی) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دن بھر کام میں مصروف رہنے والا ربوٹ کام کر کر کے تھک کر زمین پر گر گیا ہے۔

اپنی مثال آپ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.