کراچی میں جاری بوہرہ فوڈ فیسٹیول میں دوسرے دن بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
پاکستان میں بوہرہ برادری کی جانب سے پہلی بار منفرد فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی شرکت کی۔
فوڈ فیسٹیول کے دوسرے دن بھی شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی شاپنگ مال میں لگائے گئے فیسٹیول میں 100 سے زائد فوڈ اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد بوہرہ برادری کے کھانوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔
فیسٹیول سے جمع ہونے والی رقم مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔
Comments are closed.