اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران منہگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں منہگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ ہوئی، 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے جبکہ 16 میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق 1 ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں اور تازہ دودھ، دہی، مٹن، خشک دودھ کے دام بھی بڑھے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے منہگا ہوا، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا، دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل، گھی و دیگر اشیاء شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.