ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ایک ہفتے کے دوران گھی16 روپے71 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی قیمت 26 روپے 49 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 217 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا، تازہ دودھ، دہی، گوشت سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.04 فیصد بڑھ گئی، مجموعی شرح 15.23 فیصد ہوگئی۔
زندہ مرغی کی قیمت 26 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد اوسطاً 279 روپے 55 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں گھی 16 روپے71 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 426 روپے 25 پیسے ہو گئی۔
ایک ہفتے کے دوران مٹن، بیف، دال چنا، چائے، دودھ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیاء سستی ہوئیں، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ٹماٹر 37 روپے28 پیسے، لہسن 12 روپے 15 پیسے، چینی اوسطاً 24 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 6 پیسے سستا ہوا، دال مونگ، دال ماش، دال مسور اور گڑ کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔
Comments are closed.