اسلا م آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی،ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.52فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18اشیاءمہنگی ہوئیں،جس میں مرغی کا گوشت، لال مرچ ، گھی اور لہسن شامل ہیں، جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چکن 26روپے 73پیسے فی کلومہنگی ہوئی، جس کے بعد فی کلو چکن کی قیمت 207روپے ہوگئی ہے،اسی طرحلال مرچ کے 200گرام کی اوسط قیمت میں 28روپے 79پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد 2سو گرام لال مرچ کی قیمت 335روپے ہوگئی ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا کہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 10روپے اضافے کے بعد اوسط فی کلو قیمت 284ہوگئی ہے،ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 722روپے 29پیسے کا ہوگیا۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں دال مسور ، مونگ دال، چنا دال اور چاول سمیت گڑ، مٹن اورصابن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،راواں ہفتے دال ماش کی قیمت میں 2روپے،مسورکی دال میں 82پیسے اور چنا دال 64پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔
The post رواں ہفتے مہنگائی میں اضافہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.