جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، مجموعی شرح 38 اعشاریہ 42 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح رواں ہفتے 2 اعشاریہ 89 فیصد کے اضافے کے بعد مجموعی طور پر 38 اعشاریہ 42 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 34 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی 44 روپے، زندہ مرغی31 روپے11 پیسے اور چاول 4 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس اضافے کے بعد گھی کی فی کلو اوسط قیمت 592 روپے 25 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی اوسط قیمت 31 روپے 11 پیسے اضافے کے بعد 446 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ دال ماش 8 روپے 26 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 415 روپے 96 پیسے تک پہنچ گئی۔

رواں ہفتےخشک دودھ 390 گرام 11 روپے، مٹن تقریباً 13 روپے، بیف 5 روپے 13 پیسے اور ایل پی جی کا سلنڈر 46 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 547 سے تجاوز کرگئی ہے۔

رواں ہفتے دودھ، دہی، دال مونگ، چینی، گڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہی کی فی کلو قیمت 2 روپے 85 پیسے اور دودھ 95 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا ہے۔

مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ کمانے والا طبقہ متاثر ہوا ہے، جس کے لیے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے، انڈے 12 روپے 30 پیسے اور پیاز 30 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے جبکہ اس دورانیے میں لہسن اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.