بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جون میں 2 ارب 68 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجی گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون کی ترسیلاتِ زر شامل کر لینے کے بعد مالی سال 21-2020ء کی ترسیلاتِ زر 29 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔
رواں برس کی ترسیلاتِ زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہیں۔
مالی سال 20-2019ء میں ترسیلاتِ زر کا حجم 23 ارب ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک اعداد کے مطابق رواں مالی سال میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 66 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجی ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے 6 ارب 61 کروڑ ڈالر جبکہ دیگر گلف ممالک سے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
رواں مالی سال میں برطانیہ سے 4 ارب 6 کروڑ ڈالر، امریکا سے 2 ارب 75 کروڑڈالر اور یورپی یونین سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔
یہ ترسیلاتِ زر 1 سال میں بالترتیب 58، 58 اور 52 فیصد بڑھی ہیں۔
Comments are closed.