انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کمی دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار رہی۔
ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں 75 پیسے کم ہوا اور کاروبار کے اختتام پر یہ 200 روپے 77 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 202 روپے 50 پیسے برقرار رہا۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ یہ مجموعی طور پر 43 فیصد مہنگا ہوا۔
Comments are closed.