وفاقی وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کر دیا جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 6.1 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے ستمبر ترسیلات زر 8.2 ارب ڈالرز رہیں۔
وزراتِ خزانہ کے مطابق رواں سال ترسیلاتِ زر 7.7 ارب ڈالرز رکارڈ کی گئیں۔
جولائی تا ستمبر برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 7.9 فیصد کمی ہوئی۔
وزراتِ خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی محصولات میں جولائی سے ستمبر 17 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی گزشتہ مالی سال اسی عرصےکی نسبت 47.4 فیصد بڑھی۔
وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔
جولائی تا ستمبر افراطِ زر25.1 فیصد اور ستمبر میں 23.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.