دنیا بھر کی گیمنگ مارکیٹ کا 61 فیصد موبائل گیمز پر مشتمل ہے، 2022 میں گیمنگ مارکیٹ کا حجم 136 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن اور ڈیٹا اے آئی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال گیمنگ مارکیٹ 222 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرلے گی۔
2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وبا کے دوران صارفین نے ہفت وار بنیادوں پر 45 فیصد زائد گیمز ڈاؤن لوڈ کیے۔
اس حساب سے دنیا بھر میں موجود اسمارٹ فون صارفین نے ہر ہفتے 1.1 ارب گیمز ڈاؤن لوڈ کیے۔
2022 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کی جانب سے ہر ہفتے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) اور گوگل پلے سے 1.6 ارب ڈالر کے گیم ڈاؤن لوڈ کیے گئے۔
رواں سال سب سے زیادہ گیمز چین کے موبائل صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیے جبکہ شمالی امریکا اور مغربی یورپ نے گیمز پر خرچ ہونے والی کُل رقم میں 50 فیصد حصہ ڈالا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن فیچرز اور ایک ہی وقت میں متعدد صارفین کو ایک مخصوص گیم کھیلنے کی سہولت، اسمارٹ فون گیمز کی مقبولیت کی وجوہات ہیں۔
Comments are closed.