اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

رواں سال دوسرا اور آخری چاند گرہن

رواں سال دوسری اور آخری بار چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگیا، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجکر 02 منٹ پر ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا، چاند گرہن رات 1 بجکر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بجکر 26 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا کے مختلف حصوں، افریقہ، اٹلانٹک میں بھی دیکھا جاسکے گا

ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 25 منٹ ہوگا۔ رات11 بجکر 1 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جبکہ رات1بجکر 14 منٹ پر جزوی چاند گرہن عروج پر ہوگا۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند کے 6 فیصد حصے کو گرہن لگےگا، رات 3 بجکر 26 منٹ پر چاندگرہن کا اختتام ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.