جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کے برکس رکن بننے کا امکان

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن کا کہنا ہے کہ رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کے برکس رکن بننے کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ میڈیا نمائندگان کو وزیراعظم حسینہ واجد اور جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا کی ملاقات کے احوال پر بریفنگ دے رہے تھے۔

یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع پیلے ڈی نسیون (Palais Des Nations) میں ہوئی۔

روسی سفیر نے کہا کہ برکس ممالک متبادل کرنسیز میں تجارت کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا کہ برکس نے بنگلہ دیش، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت 8 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری لیے مالی معاونت کا ایک علیحدہ راستہ ہوگا، ہمارے لیے اچھا بھی ہوگا کیونکہ ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم حسینہ واجد نے جنوبی افریقا سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش میں سفارتی مشن قائم کیا جائے تاکہ دو طرفہ تعاون بڑھایا جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.