پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹرفیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ مارچ میں آسٹریلیا اور اکتوبر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹیمیں جذبے اور جنون کا گلدستہ سجانے جا رہی ہیں، نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ان شاء اللّٰہ چوٹی کے مقابلے ہوں گے۔
فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو جیتا وہی سکندر، امید ہے کہ جلد فل ہاؤس کراؤڈ کی اجازت ہو گی، پی ایس ایل پاکستان میں ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔
Comments are closed.