پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

رواں برس آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہو گا

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔۔

چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اکتوبر کو رات 1 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔

چاند گرہن ایشیاء، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.