برطانوی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل کو ایک تقریب میں خطاب کے دوران مہاجرین کے حامیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
مہاجرین کے ایک رکن نے روانڈا مائیگریشن پالیسی واپس لینے کے لیے شدید نعرے بازی کی اور پریتی پٹیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نسل پرستانہ پالیسیاں لوگوں کا قتل کر رہی ہیں۔
مذکورہ بالا شخص کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کا پناہ کی تلاش میں آئے ہوئے لوگوں کو واپس بھیجنے کا منصوبہ غیر انسانی ہے جو لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہا ہے۔
اس موقع پر مظاہرین نے وزیر داخلہ سے نسل پرستانہ پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.