کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ ہونے پر بیٹر نے طیش میں آکر اپنے ساتھی کھلاڑی کو بیٹ دے مارا۔
جینٹلمین کے کھیل کرکٹ میں سخت قوانین کے باوجود اکثر ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ ایک کرکٹ لیگ کے دوران اس وقت پیش آیا جب ادھیڑ عمر شخص رن آؤٹ ہونے کے بعد غصہ ہوگیا۔
ظاہری طور پر اناڑی نظر آنے والے ایک ادھیڑ عمر بیٹر نے شاٹ لگایا اور نان اسٹرائیکر پر موجود اسی عمر کا ایک اور بیٹر رن کے لیے دوڑ پڑا۔
رن تو نہ بن سکا لیکن نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود کھلاڑی رن آؤٹ ہوگیا۔
آؤٹ ہونے والے بلے باز نے غصے میں اپنا بیٹ پھینک دیا جو اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بیٹر کے چہرے پر جا لگا۔
Comments are closed.