پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے وکیل کے ذریعے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
رمیش کمار کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 15دن میں میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا معافی نامہ شائع کروائیں اور ہرجانہ ادا کریں۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ بصورت دیگر ڈیفیمیشن آرڈیننس کےسیکشن 8 کے تحت قانونی کارروائی کی جائےگی۔
رمیش کمار نے تھانہ سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست جمع کروادی۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی میری اور اہل خانہ کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔
Comments are closed.