بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت کیلئے پُرامید

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے پرامید ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے آفیشلز کے درمیان آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوگی،آئی سی سی کی میٹنگز 7 سے 10 اپریل تک دبئی میں ہونگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز کے بعد کسی ملک کے پاس کا دورہ نہ کرنے کا جواز نہیں ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز سمیت دیگر معاملات پر دونوں بورڈز بات کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں رمیز راجہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سےمتعلق بریفنگ بھی دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی میٹنگز میں بھارت سمیت دیگر بورڈز سے باہمی سیریز سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.