mature hookup app is there a real hookup app charlotte hookup bars my uber hookup hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجا کے ٹوئٹ سے بہت حوصلہ ملا، محمد حارث

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے میرے لیے کیے گئے ٹوئٹ سے مجھے بہت حوصلہ ملا۔

ایک بیان میں پشاور زلمی کے ایمرجنگ پلیئر محمد حارث نے کہا کہ وہ گلی کوچوں سے کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فل الحال ان کا کوئی ہیرو نہیں میں اب خود اپنا ہیرو بنوں گا، مگر انگلش وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان سے بہت متاثر ہوں۔

محمد حارث کا کہنا ہے کہ مجھے توقع تھی کہ پی ایس ایل میں موقع ملا تو اچھا پرفارم کروں گا کیونکہ پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے کہ اچھا پرفارم کریں تو ہر طرف سے پذیرائی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک اور کامران اکمل بہت سپورٹ کر رہے ہیں ان کو بچپن سے کھیلتے دیکھتا آ رہا ہوں، وہاب ریاض بتاتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ کو کیسے کھیلنا ہے، کامران اکمل وکٹ کیپنگ میں سمجھاتے ہیں اور شعیب ملک فٹ رہنے کے گر بتاتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ایمرجنگ پلیئر نے پاکستان سپر لیگ میں ٹاپ فائیو میں رہنے کو اپنا ٹارگٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اگرچہ میچز کم ہیں لیکن کوشش اور ٹارگٹ ٹاپ فائیو میں رہنا ہے۔

محمد حارث نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

خیال رہے کہ محمد حارث نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں ٹاپ آرڈر پر کھیلتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے نوجوان کرکٹر محمد حارث کے ٹیلنٹ سے متاثر ہو کر کہا تھا کہ اس نوجوان کرکٹر میں بہت ٹیلنٹ ہے، حارث کا ڈیبیو شاندار رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.