چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کل انگلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی اور آئی سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 15 اور 16 جولائی کو لارڈز میں ہونا ہے، بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی اور انگلینڈ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کلم بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا کی اجلاس کی سائیڈلائنز پر سابق کرکٹرز سے بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگز برمنگھم میں 23 سے 26 جولائی کو طے ہے، جس میں فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی لیگ کی ونڈو بڑھانے پر بات ہونے کی صورت میں پاکستان تحفظات کا اظہار کرے گا، جبکہ اجلاس میں رمیز راجا چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی مختلف بورڈز سے گفتگو کریں گے۔
رمیز راجا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
Comments are closed.