بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجا کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کو چ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کوشش اور محنت ہے باقی اللہ ہی کرتا ہے۔

ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہترین ٹیسٹ دیکھنے کو ملا، طویل دورانیے کی کرکٹ کی خوبصورتی دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میچ آپ کے کردار، اعصاب اور آپ کی ٹیم کا امتحان لیتے ہیں، پاکستان کو دو دن کھیلنا تھا اور انہوں نے کرکے دکھایا۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ دنیا کی نظریں اس میچ پر جم گئی تھیں، میچ بچانے کے لئے پاکستان نے بہترین بیٹنگ کی، آسٹریلیا نے دباؤ رکھا اور آخری وقت تک ہار نہیں مانی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے پریشر میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق کی شکل میں اچھا اسٹار ملا، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، محمد رضوان نے ٹیل کے ساتھ بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

رمیز راجا نے یہ بھی کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھرپور زور لگایا، پوری ٹیم کا ایک ہدف تھا کہ میچ نہیں ہارنا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آخری ٹیسٹ میں حوصلے کے ساتھ کم بیک کریں گے، اس ٹیسٹ کی کارکردگی سے پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.