ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

رمیز راجا کا پنجاب حکومت، پی سی بی تنازع پر موقف

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نےکہا ہے کہ اگر سیکیورٹی نہیں دیں گے تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہو سکے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رمیز راجا نے پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان چل رہے تنازع پر اظہار خیال کیا۔

حکومت پنجاب 45 کروڑ روپے کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو لاہور کے میچز کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دوسرے شہروں میں شفٹ کرنے سے بہت نقصان ہو گا۔

اس سے قبل پی سی بی نے پنجاب حکومت کی 25 کروڑ روپے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی نے صوبائی حکومت کو کہہ دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کے حوالے سے متبادل پلان بنایا تھا۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ حکومت پنجاب اگر مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کیے جاسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.