منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

رمیز آکسفورڈ یونین سوسائٹی کی 200 سالہ تقریبات میں مدعو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو آکسفورڈ یونین سوسائٹی نے اگلے سال ہونے والی دو سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں مدعو کرلیا۔

پی سی بی چیئرمین کو آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے صدرد چارلی میکنٹوش نے دعوت نامہ بھجوایا ہے۔

صدر چارلی میکنٹوش کا کہنا ہے کہ مجھے ان تقریبات کے لیے پی سی بی چیئرمین کو دعوت دے کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

چارلی میکنٹوش نے بتایا کہ ہم اپنی تاریخ میں سابق امریکی صدور، ملکہ الزبتھ دوئم اور دنیا کی نامور شخصیات کی میزبانی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیشن میں سوال جواب بھی ہوں گے، مختلف موضوعات پر گفتگو ہوگی اور ہمیں خوشی ہوگی کہ رمیز راجہ ان تاریخی لمحات کا حصہ بنیں۔

آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے صدرد چارلی میکنٹوش کے مطابق تقریبات 15 جنوری سے 11 مارچ تک ہوں گی۔

رمیز راجہ کو اس دوران کسی بھی دن سیشن میں آکسفورڈ یونیورسٹی آنے کی دعوت دی گئی، اس دوران شرکاء پاکستان کرکٹ کے حوالے سے جانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے رمیز راجہ کی آواز اہمیت رکھتی ہے، پاکستان کو مضبوط ون ڈے ٹیم بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے ان کا ایک اہم کردار ہے۔

 چارلی میکنٹوش نے مزید کہا کہ ہمیں رمیز راجہ کے خیالات اور مستقبل کے منصوبے جاننے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.