منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

رمضان کے اختتام تک غیر مسلموں کے مسجد اقصٰی کے احاطے میں آنے پر پابندی

اسرائیل نے رمضان المبارک کے اختتام تک غیر مسلموں کے مسجد اقصٰی کے احاطے میں آنے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی انتظامیہ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں رمضان المبارک کے اختتام تک یہودی زائرین اور سیاحوں کے آنے پر پابندی رہے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے سیکیورٹی فورسز کو آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصٰی میں داخل نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے رمضان کے آخری 10 دنوں میں مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے آنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر پُرتشدد کارروائی خطے کی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.