اسرائیلی حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دے گی۔
اسرائیل کے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی عہدیداران کے اجلاس میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پچھلے برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان کے آخری عشرے میں غیر مسلموں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی ہو گی۔
اسرائیل کے وزیر داخلہ بین گویر نے حکومتی اجلاس میں فیصلے کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ یہودیوں کیلئے سال کے کسی بھی وقت میں بند نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ دہائیوں طویل معاہدے کے مطابق غیر مسلموں کو مسجد اقصیٰ میں صرف چند مخصوص گھنٹوں کے دوران جانے کی اجازت ہے لیکن وہ وہاں عبادت نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ یہودیوں کیلئے بھی مقدس ترین مقام ہے۔
Comments are closed.