بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان نشریات: نور قادری کی گیم شوز سے اجتناب کی درخواست

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نورالحق قادری نے صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سے درخواست کی ہے کہ ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور غیر سنجیدہ پروگرامز سے اجتناب کیے جانے کے احکامات صادر کریں۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نورالحق قادری نے رمضان نشریات سے متعلق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

’’رمضان نشریات کے میزبان دینی علم سے آراستہ ہوں‘‘

پیپلز پارٹی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پر نورالحق قادری کے عورت مارچ پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کو لکھے خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ رمضان نشریات کے میزبان دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے چاہئیں۔

وزیرِ مذہبی امور نے خط میں کہا ہے کہ ٹی وی چینلز کے میزبان اورمہمان ماہِ رمضان کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کریں۔

’’رمضان میں غیر مناسب اشتہارات، پروگرامز پر پابندی لگائی جائے‘‘

ان کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں غیر مناسب اشتہارات اور پروگراموں پر پابندی لگائی جائے۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اپنے خط میں کہا ہے کہ رمضان نشریات میں تمام مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام کیا جائے۔

’’رمضان نشریات کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں‘‘

پی ٹی آئی حکومت کےایک اور وزیر نور الحق قادری…

انہوں نے اپنے خط کے ذریعے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کی نشریات کے لیے ٹی وی چینلز کو گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔

خط میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور نورالحق قادری نے یہ بھی کہا ہے کہ مذہبی و مسلکی ہم آہنگی رمضان نشریات کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.