رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کے لیے سعودی عرب میں خواتین نے گروپ بنا لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کا گروپ مختلف اوقات میں سڑکوں پر رننگ اور دیگر عوامی جگہوں پر ورزش کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خواتین کے اس گروپ میں غیرملکی خواتین بھی شامل ہیں اور رمضان المبارک میں کئی خواتین اس گروپ میں شامل ہوئیں۔
خواتین کے گروپ میں شامل ایک خاتون نورا الشہری نے ریاض میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم رننگ کے دوران مکمل محفوظ محسوس کرتے ہیں، ہمارے گروپ میں مختلف قوموں اور عمروں کی خواتین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فجر کے وقت, رات یا صبح کے وقت رننگ کرتے ہیں، چاہے بارش ہو یا صاف موسم ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
خواتین کے اس گروپ کی سربراہ سارہ فرہود نے غیرملکی میڈیا کے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں متحرک رہنا اہم ہے، اس لیے رن گروپ میں شامل ہونے کی ایک وجہ ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔
Comments are closed.