احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو بھجوانے کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترمیم کی روشنی میں رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔
نیب آرڈیننس کی دفعہ 5 میں 50 کروڑ سے کم رقم کی خورد برد کے معاملے پر کیسز کو نیب کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا گیا ہے.
شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے تحصیل بھوانہ میں رمضان شوگر ملز کیلئے گندا نالا تعمیر کرانے کا الزام ہے.
اس نالے پر 21 کروڑ 30 لاکھ روپےکی لاگت آئی تھی، عدالت نے قرار دیا tha کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 5 میں ترمیم کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے.
اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، متعلقہ فورم میں کیس منتقل ہونے تک شہباز شریف اور حمزہ کو ضمانت دی جا رہی ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چیئرمین نیب اس کیس کو متعلقہ فورم میں دائر کریں۔
Comments are closed.