رمضان سے پہلے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
لاہور میں پیاز 150 روپے، بھنڈی 240، کریلے 160 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔
مارکیٹ میں سیب 290 روپے کلو، اسٹرا بری 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
اسی طرح خربوزہ 165 روپے کلو اور کیلا 250 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا۔
علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی اور گھی سمیت 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments are closed.