گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ سخاوت اور قربانی سکھاتا ہے۔ آپ سب اس مبارک اور بابرکت مہینے میں عبادت بھی کررہے ہوں گے، اپنی عبادات کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
ویڈیو پیغام میں چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہمیں دوسروں کو صدقہ دینا ہے، اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ غریبوں کو صدقہ اور زکوٰۃ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے اور وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، آپ لوگ عبادت کے لیے مساجد میں جائے تو کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ اس عمل سے کورونا کے پھیلاؤ کا روکا جاسکتا ہے۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز جو وبا سے لڑتے ہوئے دنیا سے چلے گئے ہیں اس بابرکت مہینے میں ان کیلئے دعا بھی کرنی ہے۔
Comments are closed.