ماہِ صیام کے دوسرے جمعے مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق تقریباً 15 لاکھ افراد نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی۔
مسجد الحرام کی راہداری، فرش، تہہ خانے، چھتیں اور صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے اور نمازیوں کی صفیں مسجد کے اطراف کی سڑکوں، چوکوں اور محلوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق بیت اللّٰہ کی مسجد میں صفائی ستھرائی کا بھی بہترین انتظام تھا، ماحول کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے جس کے لیے جراثیم کش لیکوڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حرم کی راہداریوں، ہالز اور صحنوں میں انتظامیہ نے مربوط خدمات کا نظام قائم کر رکھا تھا اور بہترین انتظامات کی بدولت لاکھوں نمازیوں کو کہیں بھی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعے کو فجر سے ہی بڑی تعداد میں لوگ مسجد الحرام میں پہنچ گئے تھے۔
Comments are closed.