جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

رمضان المبارک صبر و تحمل اور بین المسلمین اتحاد کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر کمال حسین شاہ

ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر و تحمل اور بین المسلمین اتحاد کا درس دیتا ہے۔

فرانس میں بھی امیر المومنین حضرت علیؓ کی شہادت کے سلسلے میں تقریب ہوئی جس سے معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ حق پر تھے جنہوں نے معلومات ملنے کے باوجود دشمن کے خلاف اقدامات یہ کہہ کر مسترد کردیے کہ ایک جرم ہوا ہی نہیں تو کسی کو سزا جزا نہیں ہوسکتی۔

ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ عشرہ مغفرت کا عشرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس عشرے میں اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی عبادات سے اپنی مغفرت کرا لیں۔

 انہوں نے کہا کہ19 رمضان المبارک کے روز حضرت علیؓ کو مسجد میں ضرب لگی اور 21 رمضان کو شہادت ہوئی جس کا افسوس ہر مسلمان پر لازم ہے۔

ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے اپنے صاحبزادوں کو کئی نصیحتیں کیں جن میں ایک اہم نصیحت 2 مسلمانوں کے درمیان صلح کرانا بھی شامل ہے جس کا بہت بڑا اجر ہے۔

ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے کہا کہ یہ اجتماع اتحاد بین المسلمین کا بہترین نمونہ ہے، اہلِ تشیع سے زیادہ اہلِ سنت مسلمان بھائی اس دینی تقریب میں شریک ہیں۔

اس موقع پر مختلف نعت خواں اور شعراء نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ اور اہلبیت کے فضائل عقیدت کے ساتھ پیش  کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.