ماہ رمضان میں روایتی انداز سے ہٹ کر ایک خاص قسم کی ریسیپی سے ’مٹن اسٹکی چوپس‘ بنائیں اور افطار میں اپنے دسترخوان کی لذت میں اضافہ بڑھائیں۔
میرینیشن :
ہری مرچ 1 چائے کا چمچ، لہسن 1 چائے کا چمچ، چلی ساس 1 چائے کا چمچ، سویا ساس 1 چائے کا چمچ، ہرا دھنیہ 1 چائے کا چمچ۔
کوکنگ :
آٹا 2 کپ، کالی مرچ 1 چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ۔
گریوی:
لہسن 2 چائے کا چمچ، اسٹکی ساس 2 چائے کا چمچ، تل 1 چائے کا چمچ، کالی مرچ 1 چائے کا چمچ، سویا ساس 1 چائے کا چمچ۔
سب سے پہلے مٹن کو ہرا دھنیا، ہری مرچ، چلی ساس، اور سویا ساس ڈال کر میرینیٹ کرکے اُبالنے کے لیے رکھ دیں۔
اس کے بعد آٹے میں کالی مرچ، نمک، لہسن پاؤڈر، اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر مٹن چوپس کو اس میں کوٹ کرکے فرائی کرلیں۔
جب تمام مٹن چوپس فرائی ہوجائیں تو اِنہیں اسٹکی بنانے کے لیے تھوڑے سے تیل میں اسٹکی ساس، لہسن، تل، کالی مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، اور سویا ساس میں ڈال کر تھوڑا سا اور فرائی کرلیں اور لذیذ مٹن اسٹکی چوپس تیار ہیں۔
Comments are closed.