سحری میں کس گھر میں پراٹھے نہیں بنتے، شوق سے کھائے جانے والے پراٹھے اگر بچ جائیں تو اِن کی مذیدار سی میٹھی ڈش عریکہ بنائی جا سکتی ہے جسے ہر کوئی بے حد شوق سے کھائے گا۔
عریکہ بنانے کے لیے درکار اجزاء:
عریکہ بنانے کے لیے کنڈینسڈ مِلک، پسی ہوئی کجھوریں، شہد، مکھن، خشک میوہ جات، دہی، موسلی کریم لے لیں۔
عریکہ بنانے کی ترکیب:
عریکہ بنانے کے لیے سب سے پہلے بچے ہوئے پراٹھوں کو ٹکڑوں میں توڑ لیں اور مکھن میں سوتھے کر کے نرم کر لیں۔
اب اِن پراٹھوں کو ایک بول میں ڈال لیں، اب اس کے اوپر پسی ہوئی کھجوروں کی تہہ لگا لیں، پسی ہوئی کھجوروں کے اوپر موسلی کی تہہ لگا لیں، اب اس تہہ کے اوپر دہی، خشک میوہ جات کی تہہ لگا لیں، اب اس ڈش کے اوپر کنڈینسڈ ملک اور شہد سے گارنش کر لیں۔
اس آسان اور میٹھی، مذیدار ڈش کو افطار میں نوش فرمائیں۔
Comments are closed.