سحری اور افطار میٹھے کے شوقین افراد کے لیے میٹھی ڈش کے بغیر ہمیشہ ادھورے ہیں، اس لیے آج دسترخوان کی رونق کو موکا ڈیلائٹ سے بڑھائیں۔
بسکٹ 2 پیکٹ، کریم 125 گرام، اَن سالٹِڈ مکھن 125 گرام، کنڈینسڈ ملک1 ٹِن، کافی1 کھانے کا چمچ، کوکو پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ، اخروٹ حسبِ ضرورت۔
سب سے پہلے کسی کُھلے برتن میں کنڈینسڈ ملک ڈالیں پھر اس میں کریم، اَن سالٹِڈ بٹر (مکھن)، کوکو پاؤڈر، کافی اور اخروٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اسے باؤل میں ڈال کر اس کے اوپر کرش کیے ہوئے بسکٹس ڈال دیں اور کم سے کم 15 منٹ کے لیے فریزر میں رکھیں، موکا ڈلائیٹ بالکل تیار ہے۔
Comments are closed.