کیا آپ نے دہی دھواں گوشت کھایا ہے؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں آج ہم لے کر آئیں ہیں آپ کے لئے منفرد ذائقے کی حامل یہ ڈش جو ہر ایک کو پسند آئے گی، تو پھر کس کا ہے انتظار آج سحری کا دسترخوان سجائیں دہی دھواں گوشت سے۔
اجزاء:
مٹن ½ کلو، تلی ہوئی پیاز 1 کلو، کٹی لال مرچ 1 کھانے کا چمچ، پسی لال مرچ 2 کھانے کا چمچ، ہلدی 1 کھانے کا چمچ، لہسن ادرک پیسٹ 2 کھانے کا چمچ، دہی ½ کلو، گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچ، نمک ½ کھانے کا چمچ، پیاز 2 عدد ۔ کوئلہ 1 عدد۔
ترکیب:
تیل گرم کرکے بکرے کا گوشت ڈال کر ہلکا فرائی کریں، پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر بھون لیں۔
اب اس میں پہلی سے تلی ہوئی پیاز ڈالیں پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ پاوڈر، کٹی لال مرچ ڈال کر مزید بھونیں گے۔
اب اس میں دہی ڈالیں گے پھر تھوڑا پکانے کے بعد اس میں پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں گے۔
جب گوشت گل جائے تو اس میں نمک ڈالیں گے جب تیل اوپر آجائے تو اس میں ایک بار پھر دہی اور پیاز کی لیئر لگائیں گے اور پھر کوئلہ کا دھواں دیں گے، مزیدار دہی دھواں گوشت تیار ہے۔
Comments are closed.