جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: آج بنائیں منفرد اور جھٹ پٹ ریسیپی کے ساتھ ریشہ کباب

آسانی سے مذیدار کباب بن جائیں تو کیا ہی بات ہے، رمضان کے دوران افطاری میں، عید پر مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے اور اگر شام کی چائے کے ساتھ درج ذیل ریسیپی سے ریشہ کباب بنا لیے جائیں تو آپ کی مشکل بھی ہو سکتی ہے آسان۔

ریشہ کباب بنانے کے لیے درکار اجزاء

قیمہ، نمک، انڈہ، کالی مرچ، ہرا دھنیہ، لہسن ، ادرک، سراچا اور سویا ساس، آلو، تیل اور بریڈ کرمز، مکھن اور ہرا پیاز۔

ترکیب:

500 گرام قیمے میں دو چمچ سراچا ساس، ایک چمچ سویا ساس، ہرا دھنیہ، کُٹی ہوئی کالی مرچ، ایک ایک چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ اور نمک حسبِ ضرورت نمک ڈال کر قیمے کو گل جانے تک پکا لیں۔

اب کباب کے اس مسالے میں سے بوٹیاں نکال کر ہاون دستے میں پیس لیں اور بعد ازاں مسالہ اور بوٹیاں مکس کر لیں۔

اب ریشہ کباب کے اس مسالے میں ابلے ہوئے (میش کیے ہوئے) آلو، تلی ہوئی پیاز، ہرا دھنیہ، ہری مرچیں، ایک کپ مکھن، تھوڑی سی کالی مرچ شامل کر کے اس مسالے کو یک جان ہونے تک مکس کر لیں۔

اب کبابوں کے اس مسالے کے ’کورکیٹ‘ شکل میں کباب بنا کر انڈہ لگا لیں اور فرائی کر لیں۔

لیجیئے آپ کے مذیدار ریشہ کباب تیار ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.