جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: آج بنائیں مزیدار دجاج مشوی

آج افطار کےدسترخوان میں روایتی کھانوں سے ہٹ کر کچھ مختلف اور عربی ڈش کو شامل کریں اور بنائیں مزیدار دجاج مشوی۔

دجاج مشوی بنانے کیلئے درکار اجزاء:

مکھن1 کھانے کا چمچ ، لہسن 1/2، چکن 500 گرام، کریم حسبِ ضرورت، موزیلا چیز حسبِ ضرورت، مشروم، 1/2 کپ، کٹی ہوئی  لال مرچ 1 کھانے کا چمچ، کالی مرچیں 1/2 چائے کا چمچ، گارلک پاؤڈر چٹکی بھر، پیپریکا پاؤڈر چٹکی بھر، نمک حسبِ ذائقہ، ٹورٹیلا 4 سے 5 عدد، کریم چیز 2 کھانے کے چمچ۔

دجاج مشوی بنانے کی ترکیب:

سب سے پہلے تیل میں مکھن، لہسن، چکن ڈال کر تھوڑا سا فرائی کرلیں اور پھر اس میں کٹی ہوئی لال مرچیں، کالی مرچیں، چٹکی بھر گارلک پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر اور نمک شامل کرکے مزید تھوڑا سا فرائی کرلیں اور پھر اسے ایک باؤل میں نکال لیں۔

اب اسی فرائنگ پین کو تھوڑا ساپانی ڈال کر ڈی گلیز کرکے اس میں تھوڑا سا مکھن اور مشروم ڈال کر پکانا ہے پھر اس میں کٹی ہوئی لال مرچ اور کالی مرچ ڈال دیں۔

اس کے بعد چکن کو جو کہ پہلے فرائی کرکے باؤل میں نکالی تھی اسے دوبارہ پین میں ڈالیں اور اسے کریم ڈال کر تھوڑا سا اور پکالیں، اب ٹورٹیلا یا ٹورٹیاز کو تِکون شکل میں کاٹ کر بیک کرلیں۔

مزیدار دجاج مشوی تیار ہے تو اسے ٹرے میں نکال لیں اور اس کے اوپر موزیلا چیز ڈال کر ٹورٹیاز کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.