اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: آج بنائیں مزیدار تھائی سالسا

افطار میں چنے کی چاٹ اور فروٹ چاٹ تو تقریباً ہر گھر میں ہی بنتی ہے لیکن آج اپنے افطار کے دسترخوان شامل کریں جھٹ پٹ تیار ہونے والا تھائی سالسا۔

سالسا بنانے کیلئے درکار اجزاء:

کورن 1 پیالی، پیاز 1 پیالی، ٹماٹر 1 پیالی، ہرا دھنیا 1 پیالی، شملہ مرچ 1 پیالی، تربوز 1 پیالی، سیب 1 پیالی، آم کیوب کٹ 1 پیالی، کھیرا 1 پیالی، کٹی ہوئی لال مرچ 1/4 کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ، لیمن جوس 2 کھانے کا چمچ، تھائی چلیز 1 کھانے کا چمچ، کیچپ 1 کھانے کا چمچ، چلی گارلک ساس 1 کھانے کا چمچ، براؤن شوگر 1 کھانے کا چمچ، سلاد کے پتے 2 عدد۔ 

سالسا بنانے کی ترکیب:

باؤل میں کھیرا، تربوز، آم، پیاز، ٹماٹر (بیج نکال کر)، ہرا دھنیا، کورن، شملہ مرچ، سیب ڈالنے کے بعد اس میں کٹی ہوئی لال مرچ، کٹی ہوئی کالی مرچ، تھائی چلیز، چلی گارلک ساس، کیچپ، نمک، ایک لیموں اور پھر سب سے آخر میں براؤن شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور مزیدار سالسا تیار ہے۔

اب اس مزیدار اور اسپیشل تھائی سالسا کو سلاد کے پتوں کے ساتھ پیش کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.