روایتی شاہی ٹکڑے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم روایتی مزیدار شاہی ٹکڑے کو دیں گے جدّت کا ٹرکا۔
گھی 2 کھانے کے چمچ، دودھ 1/3 لیٹر ، کسٹرڈ پاوڈر ½ 2 کھانے کے چمچ، انڈہ 1 عدد ، ڈبل روٹی 1 عدد، کنڈینسڈ ملک 2 پیالی، پان پیڑا 1 عدد، کریم 1 پیالی، کھویا 1 پیالی، الائچی پاوڈر ½ چائے کا چمچ، بادام پستے حسب ضرورت۔
ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاوڈر اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں کہ اس میں گھٹلی نہ رہے۔
اب اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کریم ، کھویا، الائچی پاوڈر اور بادام پستے ڈالیں اور پھر سے مکس کریں۔
اب ڈبل روٹی کو الگ پین میں فرائی کر کے ڈش میں نکال لیں، اب اس کے اوپر تیار کردہ آمیزہ ڈالیں اور پان پیڑا، کھویا اور بادام پستے سے گارنش کریں مزیدار شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔
Comments are closed.