گھر میں موجود روزے دار اگر افطار کے دسترخوان پر روایتی غذائیں دیکھ دیکھ کر اُکتا گئے ہیں تو آج کیوں نہ روایتی کے بجائے ’تھائی گرین کری‘ بنا لی جائے، جو کہ بنانے میں ہے آسان اور کھانے میں ہے بہت ہی مذیدار۔
تھائی گرین کری بنانے کے لیے درکار اجزاء:
چکن، کُٹی ہوئی کالی مرچ، نمک، لال مرچ، شملہ مرچ، گاجر، پیاز، ہری پیاز، ٹماٹر، کافیر لائم، تل کے بیج، تھائی گرین کری پیسٹ، کوکونٹ ملک، لہسن باریک کٹا ہوا اور گلنگل (تھائی ادرک)۔
تھائی گرین کری بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے چکن (جولین کٹ) لے لیں، اب پین میں تیل ڈال کر اس میں لہسن، کافیر لائیم اور چکن کو فرائی کر لیں۔
اب اس میں تھوڑا نمک، تھائی گرین پیسٹ اور کوکونٹ ملک ڈال کر پکا لیں۔
چکن کے گلنے پر اس میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر ہلکا سا سوتھے ہونے دیں اور چولہے سے کری اتار لیں۔
اب ایک پین لے لیں اور اس میں تیل گرم کر کے لہسن، ادرک اور ابلے چاول شامل کریں اور کچھ دیر پکا لیں، اب اس میں کٹی ہوئی کالی مرچ، نمک اور تل کے بیج شامل کر کے مزید پکائیں اور کچھ منٹوں تک پکا کر ہری پیاز شامل کر لیں۔
لیجئیے۔۔۔ سیسمے سیڈ رائس اور تھائی گرین کری تیار ہے۔
Comments are closed.