سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں رقم کی عدم ادائیگی کے معاملے پر تنازع بڑھ گیا۔
سی اے اے نے پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے اور یکم اکتوبر سے خود سروس چارجز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے اے نے پی آئی اے کے ذریعے وصولی کا سلسلہ ختم کردیا، اب ائیرپورٹس پر اپنا کاؤنٹر بنائے گی۔
سول ایوی ایشن نے یہ اعلان بھی کردیا کہ یکم اکتوبر کےبعد اگر پی آئی اے اپنے مسافروں سے سی اے اے کی طرف سے ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گی تو سی اے اے اس کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
سی اے اے کے مطابق مسافروں کو جہازوں میں سوار کرنے کیلئے برج بھی نہیں دیے جائیں گے۔
پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کے 127 ارب روپے دینے ہیں، وعدے کے باوجود 25 کروڑ ماہانہ کی اقساط ادا نہیں کی گئی۔
Comments are closed.