وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی طرف سے رقم کی تقسیم پر ریٹرننگ افسر کی رپورٹ مسترد کردی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
چند روز قبل آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے پر ریٹرننگ افسر کے سامنے سماعت ہوئی تھی۔
وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر راجہ شمریز کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رقم کا پی ٹی آئی امیدوار اظہر صادق سے کوئی تعلق نہیں، ریٹرننگ افسر نے فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کرلیے اور اظہر صادق کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق نے رقم سے اظہارِ لاتعلقی کیا ہے۔
وزيراعظم آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا تھا کہ ویڈیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت کردی ہے، اظہر صادق کو نااہل قرار دیا جائے۔
Comments are closed.